Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
یا رسول اللہ کہنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 1831-WAT
Question
(دعوت اسلامی) ہم جو صلاۃ وسلام وغیرہ پڑھتے ہیں، تو اس میں لفظ یا، کا استعمال کرتے ہیں، تو مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو لفظ (یا) کے ذریعے پکار نا، اس پر کیا کوئی دلیل ہے ،ایک دوست مجھ سے دلیل مانگ رہا ہے۔
Answer (beginning)
قرآن و حدیث سے ثابت ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لفظ ( یا) سے ندا کر نادور و نزدیک سے پکارنا جائز ہے ، ان کی ظاہری زندگی میں بھی اور وصال کے بعد بھی ہر طرح جائز اور باعث برکت ہے۔ اس کے جواز اور باعث برکت ہونے پر قرآن و احادیث و عمل صحابہ واولیائے کرام و ائمہ عظام کے عمل سے بے شمار روشن دلیلیں موجود ہیں۔ ان روشن دلائل میں سے دودلیلیں ملاحظہ فرمائیں : (1) ہر نمازی نماز میں جب التحیات پڑھتا ہے تو اس میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے، حاضر کے لفظ (یا) کے ساتھ سلام عرض کرتا ہے ، اور یہ طریقہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری حیات سے لے کر صبح قیامت تک کے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.