Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حج و عمرہ کے دم کے گوشت کا حکم؟
- Fatwa no.
- 1825-WAT
Question
(دعوت اسلامی) میں سعودی عرب میں کام کے سلسلے میں مقیم ہوں، میں شرعی فقیر (یعنی زکوۃ کا حقدار ) نہیں ہوں۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ یہاں جب لوگ حج و عمرہ کیلئے آتے ہیں تو بعض اوقات اُن پر دم لازم ہوتا ہے ، تو ان میں سے بعض لوگ میرے جاننے والے ہوتے ہیں جو دم کی ادائیگی کی بعد، دم کی قربانی کا گوشت مجھے دیدیتے ہیں، تو کیا اس صورت میں وہ گوشت میرے لئے کھانا جائز ہے ؟ اسی طرح ایک اور صورت بھی ہوتی ہے وہ یہ کہ بعض لوگ وہ گوشت قصاب کو ہی دیدیتے ہیں تو میں قصاب کے پاس جاکر انہیں پیسے دے کر اپنے کھانے کیلئے اُن سے وہ گوشت خرید لیتا ہوں۔ کیا میرا اس طرح دم کا گوشت خرید کر کھانادرست ہو گا؟
Answer (beginning)
دم کی قربانی کا گوشت خاص فقراء کا حق ہے، دم دینے والے پر اس گوشت کو شرعی فقیر پر صدقہ کرناواجب ہے۔ قربانی کرنے والا خودا گرچہ فقیر ہو، اس گوشت کو نہیں کھا سکتا، یو نہی جو شخص شرعی فقیر نہ ہوا سے بھی اس گوشت کو کھانا جائز نہیں۔ البتہ اگر دم کی قربانی دینے والا وہ گوشت کسی شرعی فقیر پر صدقہ کر دے یا قصاب کے شرعی فقیر ہونے کی صورت میں قصاب ہی کو اجرت کے علاوہ میں وہ گوشت دیدے اور پھر یہ لوگ کسی ایسے شخص کو جو شرعی فقیر نہ ہو، یہ گوشت ہبہ کردیں یا بیچ دیں، تو اب غیر مستحق شخص کیلئے اس گوشت کا لینا اور اُسے کھانا جائز ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.