Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

آیاتِ صفات کسے کہتے ہیں؟

Fatwa no.
1819-WAT

Question

آیات صفات کسے کہتے ہیں ؟

Answer (beginning)

آیات صفات ایسی آیات متشابہات کو کہتے ہیں کہ جن کا معنی تو معلوم ہے لیکن ان کی مراد معلوم نہیں، جیسے جن آیات میں اللہ پاک کے لیے وجہ ، ید وغیرہ کے الفاظ آئے ہیں کہ ان کا ظاہری معنی تو چہر ہ اور ہاتھ ہیں لیکن ان کی مراد معلوم نہیں ہے، کیونکہ اللہ پاک کی ذات کے لیے ان کا ظاہری معنی مراد نہیں لیا جاسکتا اور اللہ کریم کی ذات کے لیے وہ معنی مراد لینا، جائز نہیں ہوتا۔ ایسی آیات کو آیات صفات کہتے ہیں۔ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ علم القرآن میں فرماتے ہیں: ”آیات قرآنیہ تین طرح کی ہیں، بعض وہ جن کا مطلب عقل و فہم سے ڈرا ہے، جس تک دماغوں کی رسائی نہیں ، انہیں ”متشابہات “ کہتے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.