Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

علیزہ فاطمہ کا مطلب اور علیزہ فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
1812-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ بچی کا نام علیزہ فاطمہ رکھ سکتے ہیں ؟ اور علیزہ کا مطلب کیا ہے ؟ اسلامی شریعت کے حوالے سے یہ نام درست ہے ؟

Answer (beginning)

بچی کا نام علیزہ فاطمہ رکھنا بہتر نہیں، کیونکہ اس لفظ کا معنی مناسب نہیں بنتا، علیزہ بنا ہے علز سے ، اور علز کا مطلب ہے ، بے چین ہو نا، خوف زدہ ہو نا، لہذا یہ نام رکھنا مناسب نہیں۔ لڑکی کا نام صحابیات، صالحات علیھم الرضوان کے نام پر رکھیں ، یا اس بچی کا نام کنیز فاطمہ رکھیں، تاکہ ان کے نام کی برکات بھی حاصل ہوں، اور احادیث پر عمل کرنے کی نیت سے بھی اس طرح اچھے نام رکھیں ، کیونکہ احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اچھے نام رکھنے کی ترغیب بھی ار شاد فرمائی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.