Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کاٹن کے باریک کپڑے پہن کر نماز پڑھنا کیسا ؟

Fatwa no.
1811-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کاٹن کے کپڑے باریک ہوتے ہیں، کیا انہیں پہن کر نماز ہو جائے گی ؟

Answer (beginning)

ہر کاٹن کا کپڑا اتنا باریک نہیں ہوتا کہ اس سے جسم کی رنگت ظاہر ہو۔ ہاں بعض کاٹن کے کپڑے واقعی اتنے باریک ہوتے ہیں کہ اُن سے جسم کی رنگت نظر آتی ہے، یو نہی بعض ان میں ایسے بھی ہوتے ہیں کہ پانی لگنے سے جب گیلے ہو جاتے ہیں تو جسم کی رنگت دکھائی دیتی ہے۔ بہر حال کاٹن یا کوئی بھی کپڑا اگر اس قدر باریک ہو کہ اس سے عورت کے جسم کا کوئی حصہ چھلکتا ہوا نظر آتا ہو یادوپٹہ سے بالوں کی سیاہی نظر آتی ہو ، یو نہی مرد کے ناف سے لیکر گھٹنوں کے نیچے تک کے حصے کی رنگت جھلکتی ہو تو مرد و عورت دونوں کیلئے اس قدر باریک لباس پہنا اور اس میں نماز ادا کر ناہر دوامور شرعاً جائز نہیں، بلکہ ایسے کپڑے میں نماز ادا کرنے…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.