Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ام ایمن نام کا مطلب اور ام ایمن نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
1804-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میری چھوٹی بہن کا نام ابیجہ ہے ، اس کا نام تبدیل کر کے کیار کھا جائے جیسے ام ایمن ، ایمان فاطمہ ، حیاء یا آپ کوئی نام بتادیں؟

Answer (beginning)

نام رکھنے کے حوالے سے بہتر یہ ہے کہ نیک ہستیوں کے نام پر نام رکھا جائے کہ نام کا اثر بھی انسان پہ پڑتا ہے ،اور اس سے ان کی برکت شامل حال رہنے کی امید ہے۔ اور حدیث پاک میں اس کی ترغیب بھی ارشاد فرمائی گئی ہے۔ لہذا سوال میں جو آپ نے نام ذکر کیے ان میں سے ام ایمن نام رکھ لیں کہ یہ اجلہ صحابیہ اور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ و سلم کو دودھ پلانے والی اور آپ کی خدمت کرنے والی عظیم الشان خاتون کی کنیت ہے۔ الفردوس بماثور الخطاب میں ہے : ” تسموا بخیار کم “ ترجمہ : اپنے میں سے اچھوں کے نام پر نام رکھو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.