Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ذوالحجہ میں ایام بیض کے روزے رکھنے کا طریقہ
- Fatwa no.
- 1792-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ذوالحجہ میں ایام بیض کے روزے کیسے رکھے جائیں کیونکہ ایام بیض میں اسلامی مہینے کی 13 تاریخ بھی شامل ہے اور ذو الحجہ کی 13 تاریخ ایام تشریق میں سے ہے اور ایام تشریق میں تو روزہ رکھنا منع ہے، تو کیا ایسی صورت میں اگر صرف 14 اور 15 ذوالحجہ کے روزے رکھ لئے جائیں تو ایام بیض میں روزے رکھنے کی فضیلت مل جائے گی ؟
Answer (beginning)
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بعض احادیث تو ایسی مروی ہیں، جن میں ہر مہینے مطلق طور پر تین دن کے روزے رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے جبکہ بعض احادیث میں مہینے کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ یعنی ایام بیض میں روزہ رکھنے کا ارشاد فرمایا گیا ہے، اب چونکہ ذوالحجہ کے مہینہ میں تیرہ تاریخ ایام تشریق میں سے ہے اور اُس دن روزہ رکھنے کی ممانعت ہے لہذا اس مہینے میں چودہ، پندرہ اور سولہ تاریخ کو روزہ رکھ لیا جائے کیونکہ اس طرح یہ روزے ایام بیض کے کسی حد تک قریب ہو جائیں گے اور ہر مہینے تین دن روزہ رکھنے والی حدیث پر بھی عمل ہو جائے گا اور اسکی فضیلت بھی مل جائے گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.