Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عزیزیہ میں داخل ہونے کیلئے میقات سے احرام باندھنا واجب ہے؟
- Fatwa no.
- 1791-WAT
Question
(دعوت اسلامی) ہم میقات سے باہر جاب کرتے ہیں ، ہم حاجیوں کی خدمت کیلئے احرام کے بغیر ہی میقات سے گزر کر منی سے قریب مکہ مکرمہ کے ایک علاقہ عزیزیہ میں گئے اور وہاں تین دن رہے اور پھر واپس اپنی جگہ آگئے ، ہم نے اس سفر میں عمرہ بھی ادا نہیں کیا، تو کیا ایسی صورت میں ہم پر دم لازم ہوا یا نہیں ؟
Answer (beginning)
آفاقی ( یعنی میقات سے باہر کارہنے والا شخص ) جب مکہ یا حدودِ حرم میں کسی جگہ جانے کا ارادہ کرے اگرچہ وہ تجارت یا کسی دوسرے کام کے لئے وہاں جارہا ہو، تو اس کے لئے حج یا عمرہ میں سے کسی ایک کا احترام میقات سے باندھنا اور اس کی ادائیگی کرناواجب ہوتا ہے۔ عزیزیہ چونکہ حرم مکہ کی حدود میں ہے لہذا پوچھی گئی صورت میں جب آپ میقات کے باہر سے آرہے تھے تو عزیزیہ میں داخل ہونے کیلئے آپ پر میقات سے حج یا عمرہ میں سے کسی ایک کا احرام باندھ کر آنا واجب تھا، اب جبکہ آپ بغیر احرام میقات سے گزر گئے اور میقات کی طرف احرام کے لیے نہیں لوٹے تو اس صورت میں دم لازم ہو گیا اور آپ گنہ گار بھی ہوئے ، اس سے تو بہ کرنا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.