Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

احمر نام کا مطلب اور احمر نام رکھنا کیسا ہے؟

Answered by
محمد عرفان مدنی عطاری فتوی نمبر: 1782-WAT
Fatwa no.
1782-WAT

Question

بچے کا نام احمد رکھ سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

احمر کا معنی ”سرخ رنگ والا، سونا، زعفران“ ہے۔ (قاموس الوحید، صفحہ 374) شرعی حکم : معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ نام رکھنے میں بہتر طریقہ یہ ہے کہ محبوبان خدا : انبیاء کرام علیہم الصلواۃ السلام ، صحابہ کرام و اولیاء عظام علیہم الرضوان کے ناموں پر نام رکھے جائیں کہ حدیث پاک میں اس کی ترغیب ارشاد فرمائی اور علمائے کرام نے اس کو مستحب قرار دیا۔ سنن ابی داؤد میں حضرت ابو وہب الحبشی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، فرمایا: ” قال رسول الله صلى الله علیه وسلم: تسموا باسماء الانبیاء“ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انبیاء کے ناموں پر نام رکھو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.