Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جہاں سورج غروب نہیں ہوتا، وہاں نماز کیسے پڑھیں؟

Fatwa no.
1777-WAT

Question

(دعوت اسلامی) ناروے کے آگے ایک آئر لینڈ ہے وہاں سورج غروب نہیں ہوتا، وہاں نمازوں کا کیا حکم ہے ؟

Answer (beginning)

ان دنوں میں فجر ، مغرب اور عشاء دوتر کی نماز قضا کر کے پڑھی جائے گی۔ بہار شریعت میں ہے " جن شہروں میں عشا کا وقت ہی نہ آئے کہ شفق ڈوبتے ہیں یاڈوبنے سے پہلے فجر طلوع کر آئے ( جیسے بلغار ولندن کہ ان جگہوں میں ہر سال چالیس راتیں ایسی ہوتی ہیں کہ عشا کا وقت آتا ہی نہیں اور بعض دنوں میں سیکنڈوں اور منٹوں کے لیے ہوتا ہے ) تو وہاں والوں کو چاہیے کہ ان دنوں کی عشاوو تر کی قضا پڑھیں۔ (بہار شریعت،ج 01، حصہ 03،ص451، مكتبة المدينه، کراچی) مجلس شرعی کے فیصلے "نامی کتاب میں ہے ”سوال : جہاں مغرب، عشا اور فجر کا وقت داخل نہیں ہوتا وہاں کے مسلمانوں کے لیے ان نمازوں کے بارے میں کیا حکم شرعی ہے؟

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.