Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فرض نماز کے وقت جنازہ آئے توکب اداکریں ؟

Fatwa no.
1771-WAT

Question

(دعوت اسلامی) اگر ظہر کی نماز سے پہلے جنازہ مسجد میں آجائے، تو کیا فرض نماز کے بعد سنتوں سے پہلے جنازہ پڑھیں گے یا پھر سنتوں کے بعد ؟ ایک جگہ پر دیکھا گیا کہ جماعت کے بعد امام صاحب اعلان کر رہے تھے کہ پہلے جنازہ ہو گا اس کے بعد دور کعت سنتیں پڑھیں گے ، اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔

Answer (beginning)

اگر ایسی نماز کے وقت جناز ہ آجائے جس میں فرض کے بعد سنتیں بھی ہیں اور جماعت تیار ہو تو فرض اور سنتیں دونوں پڑھ کر نماز جناز و پڑھیں گے بشر طیکہ نماز جنازہ کی تاخیر میں جسم خراب ہونے کا اندیشہ نہ ہو ، اگر اس صورت میں کسی نے صرف فرض پڑھ کر نماز جنازہ پڑھ لیا تو نماز جنازہ بغیر کسی کراہت ہو جائیگی، لیکن نماز کی سنتوں میں تاخیر کرنا مگر وہ ہے اس سے بچنا چاہئے۔ لہذا اس صورت میں امام صاحب کا اس طرح اعلان کر نادرست نہیں تھا۔ چنانچہ بہار شریعت میں ہے : ”نماز مغرب کے وقت جنازہ آیا تو فرض اور سنتیں پڑھ کر نماز جنازہ پڑھیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.