Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ذوالحجہ کے نو دن کے روزے سنت ہیں یا نفل؟
- Fatwa no.
- 1768-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ذوالحجہ کے نو دن کے روزے سنت ہیں یا نفل ؟ سنت ہیں تو مؤکدہ ہیں یا غیر مؤکدہ؟ اگر سنت ہیں تو مشکوۃ المصابیح میں نفلی روزوں کے بیان میں کیوں نقل کیا گیا ہے؟
Answer (beginning)
حدیث مبارکہ سے ثابت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحجہ کے ابتدائی نو دنوں کے روزے رکھا کرتے تھے ، لہذا یہ روزے سنت ہیں، مگر سنتِ مستحبہ ہیں، سنتِ مؤکدہ نہیں۔ اور سنتِ مستحبہ بھی ایک طرح سے نفل ہوتا ہے کیونکہ اس میں اور نفل میں حکم کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں ہوتا یعنی ان میں سے ہر ایک کو بجالانے سے ثواب حاصل ہوتا ہے اور ترک کرنے سے بندہ گنہگار یا اساءت کا مرتکب نہیں ہوتا۔ لہذا جب ان روزوں کا حکم بھی نفل روزوں والا ہی تھا تو اس وجہ سے کتب احادیث میں انہیں نفل روزوں کے بیان میں نقل کیا گیا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.