Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا جانور اور جنات جنت میں جائیں گے؟

Fatwa no.
1765-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) انسانوں میں مؤمنین کے لیے جنت ہے، کیا دیگر مخلوقات جیسے جانور ، جنات وغیرہ کے لیے بھی جنت کا معاملہ ہو گا؟

Answer (beginning)

انسانوں میں سے جن افراد کی بخشش ہو گی، اللہ تعالیٰ انہیں جنت عطا فرمائے گا۔ اس کے علاوہ جانور وغیرہ حیوانات مرنے کے بعد فناء ہو جاتے ہیں، ان کے لیے جنت کا معاملہ نہیں ہو گا، البتہ جنات میں سے جو بخشے ہوئے ہوں گے، انہیں جنت ملے گی یا نہیں ؟ اس بارے میں مختلف اقوال ہیں: (۱): جمہور علماء کے نزدیک مسلمان جنات جنت میں جائیں گے۔ (۲): وہ جنت میں داخل نہیں ہونگے بلکہ جنت کے گرد و نواح میں رہیں گے انسان ان کو دیکھیں گے مگر وہ انسانوں کو نہیں دیکھ پائیں گے۔ (۳): وہ اعراف میں رہیں گے۔ مقام اعراف یہ جنت کی دیوار ہے جس میں نہریں جاری ہیں اور اس میں درخت اور پھل اگتے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.