Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کس جانور کا جھوٹا پاک ہے اور کس کا کا ناپاک ؟
- Fatwa no.
- 1761-WAT
Question
دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) کن کن جانوروں کا جھوٹا ناپاک ہے اور کن کن کا پاک؟
Answer (beginning)
جن جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے ، چوپائے ہوں یا پرند ، اُن کا جو ٹھا پاک ہے جیسے گائے، بیل، بھینس، بکری، کبوتر، تیتر، بٹیر وغیرہ۔ ایسے ہی جو مرغی پھٹی پھرتی ہے اور غلیظ پر منہ ڈالتی ہے ،اس کا جوٹھا مکروہ ہے اور اگر بند رہتی ہو تو پاک ہے۔ اور گھوڑے کا جوٹھا بھی پاک ہے۔ سور، کتا، شیر، چیتا، بھیڑیا، ہاتھی، گیدڑ اور دوسرے درندوں کا جو ٹھانا پاک ہے۔ اور گھر میں رہنے والے جانور جیسے یلی، چوہا، سانپ، چھپکلی، ان کا جوٹھا مکروہ ہے۔ پانی میں رہنے والے جانوروں کا جو ٹھا پاک ہے خواہ ان کی پیدائش پانی میں ہو یا نہ ہو۔ اور گدھے ، خچر کا جوٹھا مشکوک ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.