Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
باجماعت نماز میں وضو ٹوٹ جائے توصف سے کیسے نکلے؟
- Fatwa no.
- 1760-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص جماعت سے نماز پڑھ رہا ہو، اور اُس کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ صف سے باہر کیسے نکلے ؟
Answer (beginning)
جس شخص کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے تو اس کیلئے مستحب ہے کہ اپنی ناک پکڑے اور سر جھکائے ، صف سے باہر ہو جائے ،اب چاہے تو صفوں کے آگے سے گزرتا ہوا چلا جائے یا صفوں کو چیرتاہوا پیچھے چلا جائے، اور اس صورت میں نمازی کے آگے سے گزرنا نہیں کہلائے گا کیونکہ امام کا سترہ، مقتدیوں کیلئے بھی سترہ ہوتا ہے۔ سنن ابوداؤد شریف کی حدیث مبارکہ ہے: ”عن عائشة، قالت: قال النبي صلى الله عليه وسلم: إذا أحدث أحدكم في صلاته فليأخذ بأنفه، ثم لينصرف “ترجمہ : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کسی شخص کو نماز میں حدث ہو جائے تو وہ اپنی ناک پکڑے پھر چلا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.