Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اگرتم نہ ہوتے تومیں اپنی ربوبیت ظاہرنہ کرتا۔ کیایہ حدیث ہے ؟

Fatwa no.
1747-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا یہ حدیث ہے: '' اگر تم نہ ہوتے تو میں اپنی ربوبیت ظاہر نہ کرتا۔ "؟

Answer (beginning)

ملفوظات اعلی حضرت میں اس طرح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا کہ : ان لفظوں کی حدیث تو میں نے نہیں دیکھی البتہ ! صوفیا کی کتب میں یہ الفاظ موجود ہیں اور اس کا مفہوم و معنی صحیح حدیث کے مطابق ہے کیونکہ صحیح حدیث میں آیا ہے کہ : "اے محبوب! ( علیہ الصلوۃ والسلام) اگر آپ نہ ہوتے تو میں دنیا نہ بناتا۔ " اور یہ واضح ہے کہ جب دنیا نہ ہوتی تو آخرت بھی نہ ہوتی کیونکہ آخرت اعمال کی جزا ملنے والا گھر ہے اور دنیا اعمال کرنے والا گھر ہے۔ پس جب اعمال کرنے والا گھر نہ ہوتا تو جزا ملنے والا گھر بھی نہ ہوتا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.