Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حج تمتع کرنے والا حج کا احرام کہاں سے باندھے؟
- Fatwa no.
- 1741-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) حج تمتع کرنے والا، عمرہ کرنے کے بعد احرام کھول دیتا ہے، تو کیا اب اسے 8 ذوالحجہ کو احرام باندھنے میقات سے باہر جانا ہو گا ؟ کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ احرام میقات کے باہر سے باندھ کر آنا ہوتا ہے۔ اور یہ بھی بتادیں کہ ہم نیت کیا کریں گے ؟ کیونکہ حج تمتع کی نیت تو ہم پہلے ہی کر چکے تھے (یعنی ہماری تو پہلے سے ہی نیت تھی کہ ہم حج تمتع کریں گے)۔
Answer (beginning)
حج تمتع کرنے والا اگر عمرہ کرنے کے بعد مکہ میں ہی ہو، تو ایسی صورت میں اس کیلئے حج کے احرام کی جگہ حرم ہے یعنی حرم میں کسی بھی جگہ سے احرام باندھ سکتا ہے اور افضل یہ ہے کہ مسجد الحرام سے باندھے، کیونکہ ایسی صورت میں حج تمتع کرنے والا مکی کے حکم میں ہے یعنی مکہ کارہائشی تو نہیں لیکن مکہ میں داخل ہونے کی وجہ سے مکہ والوں کے حکم میں ہو گیا ہے اور جو شخص مکی ہو یا مکی کے حکم میں ہو اس کیلئے حج کا احرام، حرم سے ہی باند ھنا لازم ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.