Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اذہان نام کا مطلب اور محمد اذہان نام رکھنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 1737-WAT
Question
(دعوت اسلامی) میرے بیٹے کا نام محمد اذہان ہے ، اس کا معنی کیا ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
Answer (beginning)
اذبان عربی زبان کا لفظ ہے ، یہ ذہن کی جمع ہے ، اور "ذہن " بطور صفت بھی استعمال ہوتا ہے ،اس صورت میں اس کا مطلب ہوتا ہے ، ذہین اور دانش مند۔ (القاموس الوحید، ص 579، مطبوعہ:لاہور) لہذا اس اعتبار سے یہ نام رکھنا اگر چہ جائز ہے، تاہم بہت بہتر ہے کہ بچے کا اصل نام ” محمد “ رکھ لیا جائے کہ حدیث پاک میں نام محمد رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور پکارنے کے لیے انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام، صحابہ عظام علیہم الرضوان، اور نیک لوگوں کے ناموں میں سے کسی کے نام پر بچے کا نام رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اس کی بھی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.