Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حاملہ عورت کو طلاق دینا کیسا ہے ؟

Fatwa no.
1726-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا حاملہ کو طلاق دینا گناہ ہے، کیا حاملہ کو طلاق دے سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

طلاق کے جو احکام غیر حاملہ کے متعلق ہیں، وہی حاملہ کے متعلق ہیں یعنی جس صورت میں غیر حاملہ کو طلاق دینا منع ہے، اس صورت میں حاملہ کو بھی دینا منع ہے اور جس صورت میں غیر حاملہ کو طلاق دینا منع نہیں،اس صورت میں حاملہ کو بھی دینا منع نہیں۔ اور اس کے متعلق قاعدہ یہ ہے کہ : "اگر طلاق کی حاجت ہو تو طلاق دینا مباح (جائز) ہے ورنہ ممنوع ہے۔" البتہ ! یہ یادر ہے کہ حاملہ عورت کی عدت وضع حمل ہے۔ قرآن مجید میں حاملہ عورتوں کی عدت کے متعلق ارشاد باری تعالی ہے : ( وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَيْلَهُنَّ) ترجمہ کنز الایمان : اور حمل والیوں کی میعاد یہ ہے کہ وہ اپنا حمل جن لیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.