Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کا حکم
- Fatwa no.
- 1725-WAT
Question
جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی کتنی فضیلت ہے اور اکیلے نماز پڑھنے کی کیا فضیلت ہے ، دونوں میں فرق کتنا ہے؟
Answer (beginning)
اسلام میں باجماعت نماز پڑھنے کی بہت زیادہ اہمیت ہے، حدیث پاک کے مطابق نماز با جماعت تنہا (یعنی اکیلے ) پڑھنے سے 27 درجے افضل ہے۔ آزاد ، عاقل، بالغ، قادر شخص پر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا واجب وضروری ہے، جان بوجھ کر بغیر کسی صحیح مجبوری کے ایک بار بھی جماعت چھوڑنے والا گناہ گار ہے، مستحق عذاب سے اور کئی بار ترک کرے تو فاسق اور مردود الشہادۃ ہے۔ چنانچہ حدیث پاک میں ہے: عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "صلاة الجماعة أفضل من صلاة الفذ بسبع وعشرين درجة "ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم)…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.