Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حج افراد میں قربانی رمی اور حلق میں ترتیب کا حکم؟

Fatwa no.
1709-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا حج افراد کرنے والے پر بھی رمی، قربانی اور حلق میں ترتیب واجب ہے ؟

Answer (beginning)

حج افراد کرنے والے پر چونکہ قربانی واجب نہیں، بلکہ اس کیلئے قربانی کرنا مستحب ہے، لہذا اگر وہ قربانی کرے تو اس کیلئے بہتر یہ ہے کہ پہلے رمی پھر قربانی اور پھر حلق یا تقصیر کرے اور اگر اس نے اس ترتیب کے خلاف کیا یعنی رمی سے پہلے یا حلق کے بعد قربانی کر لی تو بھی اس پر کچھ لازم نہیں ہو گا۔ البتہ رمی اور حلق میں مفرد پر بھی ترتیب واجب ہے یعنی حج افراد کرنے والا بھی پہلے رمی کرے گا پھر حلق یا تقصیر ، اگر اس نے ان دو وا جبوں میں ترتیب کی خلاف ورزی کی یعنی رمی سے پہلے حلق یا تقصیر کر لیا تو اس پر دم واجب ہو جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.