Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عبیر فاطمہ کا مطلب اور عبیر فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
1699-WAT

Question

دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) عبیر فاطمہ نام کا معنی کیا ہے اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

عبیر " کا معنی ہے: " مرکب خوشبو۔ " چنانچہ لسان العرب میں ہے : " والعبير: أَخْلاط مينَ الطَّيبِ تُجْمَع بِالزَّعْفَرَانِ ، " اور عبیر مرکب ہے، ایسی خوشبوئوں کا ، جن کو زعفران کے ساتھ جمع کیا جاتا ہے۔ (لسان العرب، ج 04، ص531،مطبوعه:بيروت) لہذا معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنے میں حرج نہیں۔ البتہ ! بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہمن اور نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.