Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنا
- Fatwa no.
- 1690-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) فرض نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ بعد میں آنے والے بعض لوگ کہتے ہیں کہ انہیں بقیہ نماز پڑھنے میں بلند ذکر کی وجہ سے آزمائش کا سامنا ہوتا ہے۔
Answer (beginning)
نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کر ناقرآن پاک اور احادیث طیبہ صحیحہ سے ثابت ہے۔ لیکن ضروری ہے کہ اتنی بلند آواز نہ ہو کہ بقیہ نماز پڑھنے والوں کو آزمائش کا سامنا ہو یا وہ قراءت ہی بھول جائیں۔ اس انداز میں بلند ذکر کرنے کی ہر گز اجازت نہیں، جس سے کسی نمازی وغیرہ کو تکلیف ہو۔ نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کے متعلق جزئیات: قرآن پاک میں ارشاد خداوندی ہے: فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلوةَ فَاذْكُرُوا اللهَ قِيْمًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِكُمْ ترجمہ کنزالایمان : پھر جب تم نماز پڑھ چکو تو اللہ کی یاد کرو کھڑے اور بیٹھے اور کروٹوں پر لیٹے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.