Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز کے باہر دعا کے لیے سجدہ کرنا اور اس کا طریقہ

Fatwa no.
1685-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص نماز کے علاوہ، دعامانگنے کے لیے سجدہ میں جائے اور اس میں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھنے کے بجائے ان کا رح آسمان کی طرف کر کے دعا کرے، تو کیا اس انداز میں سجدہ کر کے دعامانگ سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

دعامانگنے کے لیے سجدہ میں جانا تو جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، حدیث مبارکہ میں آتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : " سجدے کی حالت میں انسان اپنے رب کے زیادہ قریب ہوتا ہے تو سجدے میں زیادہ دعامانگا کرو۔ " اور اس سجدے میں دعائیہ انداز میں یعنی ہتھیلیوں کا رخ آسمان کی طرف رکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں، لیکن بہتر طریقہ یہی ہے کہ جس طرح فرض سجدوں میں ہتھیلیوں کو زمین پر رکھا جاتا ہے ، اسی طرح اس سجدے میں بھی ہتھیلیوں کو زمین پر رکھے کہ سجدہ کا مشروع طریقہ یہی ہے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم سجدہ کرو تو ہتھیلیوں کو زمین پر رکھو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.