Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جمعہ کے دن بھول کرظہر پڑھ لی توکیا کرے؟
- Fatwa no.
- 1681-WAT
Question
جس پر جمعہ کی نماز فرض ہو اور وہ بھول کر جمعہ کے دن جمعہ سے پہلے ظہر کی نماز پڑھ لے تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے ؟ اور جب یاد آئے تو اس وقت جمعہ ملنے کے امکانات نہ ہوں تو پھر کیا حکم ہے ؟
Answer (beginning)
جس پر جمعہ کی نماز فرض ہو اور وہ بھول کر جمعہ کے دن جمعہ سے پہلے ظہر کی نماز پڑھ لے تو بھول کر ظہر پڑھنے کی وجہ سے وہ گناہگار تو نہیں ہو گا، لیکن اگر اس وقت یاد آیا کہ جس وقت ظن غالب ہو کہ شہر میں کسی جگہ بھی جمعہ نہیں ملے گا تواب جمعہ کیلئے جانا فرض نہیں ، اور اگر شہر میں کسی جگہ بھی جمعہ ملنے کے امکانات ہوں،اگر چہ وہ جگہ دور ہو تو جمعہ کے لیے جانا ہو گا اور اب جمعہ کے لیے نکلتے ہی ظہر کی نماز باطل ہو جائے گی، اگر جمعہ مل جائے تو پڑھ لے ورنہ ظہر کی نماز پھر سے پڑھے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.