Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت موزوں پرمسح کرسکتی ہے یا نہیں ؟

Fatwa no.
1680-WAT

Question

اگر کوئی اسلامی بہن وضو کرنے کے بعد چڑے کے موزے پہن لے تو کیا وہ اس پر مسح کر سکتی ہے ؟ اس سے وضو ہو جائے گا ؟

Answer (beginning)

مردوں کی طرح عورتیں بھی موزوں پر مسح کر سکتی ہیں، لہذا اگر کوئی اسلامی بہن وضو کر کے چھڑے کے موزے پہن لے اور مسح کی دیگر شرائط بھی پائی جائیں تو اس صورت میں اگر وہ مقیم ہو تو ایک دن رات تک اور مسافر ہو تو تین دن رات تک موزوں پر مسح کر سکتی ہے ، اور اس سے وضو بھی ہو جائے گا۔ یادر ہے ! صبح میں دو فرض ہیں: (1) ہر موزہ پر مسح ہاتھ کی چھوٹی تین انگلیوں کے برابر ہونا (2) مسح کا موزوں کی اوپری سطح پر ہونا۔ نوٹ : مسح کی شرائط و مسائل جاننے کیلئے بہار شریعت حصہ 2 میں موزوں پر مسح کے مسائل کا مطالعہ فرمائیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.