Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

صلاۃ التسبیح کے کسی رکن میں تسبیح پڑھنا بھول جائیں توکیا کریں؟

Fatwa no.
1679-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص صلاۃ التسبیح میں رکوع یا سجدے میں تسبیح پڑھنا بھول جائے تو کیا کرے؟

Answer (beginning)

جو شخص صلاۃ التسبیح میں کسی رکن میں تسبیح پڑھنا بھول جائے یا مطلوبہ تعداد سے کم پڑھے تو اس کے لیے یہ حکم ہے کہ دوسرے محل مشروع (جس میں پچھلی تعداد پوری کرنے کی اجازت ہے، اس میں اسے پڑھ لے تاکہ مطلوبہ عدد ( تین سو) مکمل ہو جائے ، لہذا اگر رکوع میں تسبیح پڑھنا بھول جائے تو اسے چاہئے کہ پہلے سجدہ میں پڑھ لے، قومہ (رکوع سے سیدھا کھڑا ہونے) میں نہ پڑھے، یو نہی اگر پہلے سجدے میں بھول جائے تو دوسرے سجدے میں پڑھے ، جلسہ (دو سجدوں کے درمیان) میں نہ پڑھے، کیونکہ قومہ و جلسہ اگر چہ تسبیح کے محل ہیں لیکن یہ تھوڑی مقدار کے ہوتے ہیں، اور اس میں پچھلے رکن کی تسبیح پڑھنے سے یہ طویل ہو جائیں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.