Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

روزہ نہ رکھنے والے کو کھانا بنا کر دینا کیسا؟

Fatwa no.
1676-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک شخص ہے ، جو روزہ رکھ سکتا ہے لیکن وہ روزہ نہ رکھے تو ایسے شخص کو کھانا بنا کر دینے والا گنہگار ہو گا یا نہیں ؟

Answer (beginning)

اگر وہ شخص واقعی کسی عذر شرعی کے بغیر روزہ نہیں رکھ رہا تو ایسا شخص ضرور گنہ گار اور عذاب جہنم کا حقدار ہے اور ایسے شخص کو کھانا بنا کر دینے والا شخص بھی گنہگار ہو گا، کیونکہ کھانا بنا کر دینے میں اس کے گناہ میں تعاون یعنی مدد کرنا ہے اور قرآن کریم نے گناہ پر تعاون کرنے کی ممانعت فرمائی ہے۔ ہاں اگر کسی عورت کا شوہر جو بلا عذر شرعی روزہ نہیں رکھتا اور عورت سے کہتا ہے کہ کھانا بنا کر دے اور عورت کو غالب گمان ہے کہ نہیں بنا کر دے گی تو شوہر اُس پر ظلم کرے گا تو اس صورت میں عورت اسے کھانا بنا کر دے سکتی ہے اور وہ گنہگار بھی نہیں ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.