Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

انیقہ اور مناہل نام رکھنے کا حکم

Fatwa no.
1673-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت انیقہ اور مناہل نام میں سے کون سا نام بہتر ہے؟ (دعوت اسلامی)

Answer (beginning)

انیقہ کا ایک معنی ہے : ”خوبصورت باغ (مصباح اللغات ، صفحہ 46، لاہور) اور فیروز اللغات میں انیقہ کے معانی ہیں : "خوش آئند ، خوب، نادر وغیرہ۔"(فیروزاللغات،ص134،لاہور) ایک قول کے مطابق حضرت سید نا انس رضی اللہ تعالی عنہا کی والدہ ماجدہ، صحابیہ ، حضرت ام سلیم انصاریہ رضی اللہ تعالی عنہا کا نام ہے۔ نخب الافکار میں علامہ بدرالدین عینی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: " وأم سليم بنت ملحان الأنصارية، أم أنس بن مالك، وفي اسمها أقوال : سهلة، ورميلة، ورميئة وأنيقة، ومليكة، وغير ذلك." (نخب الافكار، ج 10، ص 126، قطر) اور مناہل کا معنی ہے : ”راستہ میں پانی پینے کی جگہ ، پانی کا گھاٹ، چشمہ آب“۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.