Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا مرد حالت احرام میں بوٹ پہن سکتا ہے؟
- Fatwa no.
- 1670-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا مرد حالت احرام میں ایسے بوٹ وغیرہ پہن سکتا ہے، جن سے اوپر نیچے سے ٹخنوں سمیت پورا قدم ہی چھپ جاتا ہے؟
Answer (beginning)
مرد کے لئے احرام کی حالت میں ایسے بوٹ وغیرہ پہنا شرعا جائز نہیں، جن سے قدم کے درمیان میں موجود ابھری ہڈی سے لے کر اوپر تک کا کوئی حصہ دائیں بائیں، سامنے یا پیچھے، کسی جانب سے چھپ جائے کیونکہ احرام کی حالت میں مرد کے لیے قدم کے درمیان والی ابھری ہڈی کو اور اس سے اوپر والے کسی حصے کو کسی بھی جانب سے چھپانے کی اجازت نہیں ہے، لہذا جس بوٹ وغیرہ سے قدم کے درمیان میں موجود ابھری ہڈی سے لے کر اوپر تک کا کوئی حصہ ، کسی جانب سے چھپ جاتا ہے ، مرد کے لیے اسے حالت احرام میں پہننے کی اجازت نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.