Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پچھلے سالوں کا فطرہ کس طرح ادا کیا جائے؟
- Fatwa no.
- 1669-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک عورت کی عمر 50 سال ہے، لیکن اس نے کئی سالوں سے فطرانہ ادا نہیں کیا، تو وہ کس طرح فطرانہ دے گی اور کس سال کا حساب لگا کر دے گی ؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں اس عورت پر گزشتہ جتنے بھی سالوں کا صدقہ فطر واجب ہوتارہا، اور اس نے ادا نہیں کیا، توان تمام سالوں کا فطرانہ ادا کرنا اس پر لازم ہو گا، اب ادا کرنے سے ادا ہی ہو گا قضا نہیں ہو گا کیونکہ عمر بھر اس کا وقت ہے اگرچہ سنت طریقہ یہ ہے کہ جس سال صدقہ فطر لازم ہوا، اس سال عید کی نماز سے پہلے ادا کرے۔ اور اس کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ : جس سال کا صدقہ فطر ادا کرنا ہے، اس سال کے اعتبار سے جو صدقہ فطر بن رہا ہوگا، وہ ادا کر نالازم ہوگا، البتہ اگر موجودہ سال میں ریٹ پچھلے سالوں کے اعتبار سے زیادہ ہو اور وہ موجودہ سال کے اعتبار سے ہی گزشتہ سالوں کا صدقہ فطر ادا کر دے، تب بھی درست ہے،…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.