Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حج کیلئے مکہ والے احرام کہاں سے باندھیں؟
- Fatwa no.
- 1668-WAT
Question
دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) ہم مکہ پاک میں رہتے ہیں، تو حج کا احرام ، ہم کہاں سے باندھیں گے ؟
Answer (beginning)
مکی یا جو مکی کے حکم میں ہے ، اس کے لیے حج کی میقات حرم ہے ، وہ حج کا احرام، پورے حرم میں جہاں سے چاہے باندھ سکتا ہے ، ہاں اس کے لئے احرام باندھنے کی افضل جگہ مسجد الحرام ہے۔ ہدایہ میں ہے " والشرط أن يحرم من الحرم أما المسجد فليس بلازم وهذا لأنه في معنى المكي، وسيقات المكي في الحج الحرم على ما بینا" ترجمہ: (آفاقی عمرہ کر لینے کے بعد جب مکہ میں مقیم ہو تو ) حج کا احرام باندھنے میں شرط یہ ہے کہ حرم سے باندھے اور مسجد حرام سے باندھنالازم نہیں، اور یہ حج کا احرام حرم سے اس لئے باندھے گا کہ یہ مکہ میں مقیم ہونے کی وجہ سے مکی کے معنی میں ہے ، اور حج کے لئے کمی کی میقات حرم ہے، اس دلیل کی بناء پر جو…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.