Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
رمضان کے اعتکاف کی قضاء میں روزے کی نیت کا حکم
- Fatwa no.
- 1655-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک باجی رمضان کے آخری عشر کا سنت اعتکاف بیٹھی تھیں تو ان کو مجبورا کہیں جانا پڑا، جس وجہ سے ان کا اعتکاف ٹوٹ گیا، تواب حکم یہ ہے کہ ایک دن کا اعتکاف روزہ رکھ کر قضا کیا جائے تو پوچھنا یہ تھا کہ عید کے بعد جب اعتکاف کی قضا کریں گی تو روزے میں کون سے روزے کی نیت کریں گی ؟ رمضان کے روزے کی یا نفلی روزے کی نیت؟
Answer (beginning)
رمضان کے آخری عشرے کا سنت اعتکاف اگر ٹوٹ جائے اور عید کے بعد اس کی قضا کرنی ہو ، تو اس قضا میں جو روزہ رکھا جائے گا اس کے لیے خاص قضا اعتکاف کے روزے کی نیت کرنا ضروری ہے اور یہ بھی ضروری ہے کہ سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے پہلے رات میں ہی نیت کی جائے۔ تفصیل اس میں یہ ہے کہ : رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف اگر چہ سنت ہے لیکن اس کو شروع کرنے سے یہ لازم و واجب ہو جاتا ہے جیسے نفل نماز شروع کرنے سے واجب ہو جاتی ہے، یہاں تک کہ اگر اس کو توڑ دے تو اس نفل نماز کی قضا کرنا واجب ہوتا ہے ، اسی طرح رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف شروع کر کے توڑ دے تو اس کی قضا واجب ہوتی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.