Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سجدے میں اگردونوں پاؤں زمین سے اٹھ جائیں تو نماز کیا حکم ہے ؟
- Fatwa no.
- 1645-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر سجدے میں دونوں پاؤں ایک ساتھ ہوا میں اٹھ جائیں، تو کیا اس سے نماز فاسد ہو جاتی ہے ؟
Answer (beginning)
سجدے میں دونوں پاؤں کی دسوں انگلیوں میں سے ایک انگلی کا پیٹ زمین پر لگنا فرض ہے اور دونوں پاؤں کی تین تین انگلیوں کا پیٹ، زمین پر لگناواجب اور دسوں انگلیوں کا پیٹ لگنا سنت ہے۔ اب اگر پورے سجدے میں پاؤں زمین سے اٹھے رہے کہ ایک انگلی کا پیٹ، اتنی دیر تک بھی نہ لگا جتنی ایک رکن کی مقدار ہوتی ہے ( یعنی ایک مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار ) تب تو مسجد وہی نہ ہوالہذا نماز بھی نہ ہوگی، اور اگر رکن کی مقدار صرف ایک انگلی کا پیٹ زمین پر لگا، دونوں پاؤں کی تین تین انگلیوں کا پیٹ کم از کم رکن کی مقدار نہ لگا تو فرض ادا ہو گیا لیکن واجب ادانہ ہوا اور نماز واجب الاعادہ ہوئی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.