Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مرد کو حور ملے گی تو جنت میں عورت کو کیا ملے گا؟
- Fatwa no.
- 1640-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) غیر مسلم طنز کرتے ہیں کہ اسلام برابری کا درس دیتا ہے۔ جبکہ مرد کو جنت میں 72 حوریں ملیں گی اور عورت کے لیے ایسا نہیں ہے۔
Answer (beginning)
جنت میں اللہ تعالی مردوں کو حوریں عطا فرمائے گا تو یہ مردوں کی فطرت کے اعتبار سے ہے۔ جبکہ عورت کی فطرت کثرت ازواج کے منافی ہے۔ اور اسے بے حیائی قرار دیا جاتا ہے۔ اور جنت میں اس طرح کے معاملے کی خواہش ہی پیدا نہیں ہو گی۔ البتہ عام طور پر عورت کی فطرت میں ایک مثالی مرد کے ساتھ رہ کر حسن اور زیب و زینت و من چاہی حیات کی شدید خواہش ہوتی ہے، جو جنت میں اس کے لیے بھر پور طور پر مہیا کر دی جائے گی۔ اور اسی طرح مزید وہ نعمتیں کہ جن کونہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل پر ان کا خطرہ گزرا۔ تو ایک عورت کے لیے اس سے بڑھ کر کیا انعام ہو سکتا ہے کہ جنت میں جو چاہے اسے مل جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.