Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
لوگوں کو نماز فجر کے لیے جگانا
- Fatwa no.
- 1638-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) صبح صبح لوگوں کو نماز فجر کے لیے جگانا کیسا ہے ؟ عور تیں بھی سورہی ہوتی ہیں ، ان کو جگانا کیسا ہے ؟
Answer (beginning)
مسلمان مردوں اور عورتوں کو شرعی حدود میں رہتے ہوئے نماز فجر کے لیے جگانا، جائز و مستحب اور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام سے ثابت ہے اور فقہائے کرام نے لکھا ہے کہ : " کوئی سورہا ہے یا نماز پڑھنا بھول گیا تو جسے معلوم ہو اس پر واجب ہے کہ سوتے کو جگادے اور بھولے ہوئے کو یاد دلا دے۔" (بہار شریعت، جلد 1، حصہ 04،صفحه 701،مكتبة المدينه) نوٹ: البتہ ! نمازوں کے لیے جگاتے ہوئے حقوق العباد کا خیال رکھنا ضروری ہے مثلا فجر میں جماعت سے اتنی دیر پہلے جگائے کہ وضو و استنجا سے فارغ ہو کر جماعت کے ساتھ شامل ہو جائے، زیادہ جلدی نہ جگائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.