Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
احرام کی خلاف ورزی پر لازم صدقہ کہاں ادا کرنا چاہیے؟
- Fatwa no.
- 1633-WAT
Question
(دعوت اسلامی) اگر کسی کے اوپر عمرہ میں غلطیوں کی وجہ سے صدقات واجب ہوں، تو کیا اسے وہ صدقات اپنے ملک میں دینا ضروری ہے۔ ؟ مثلا اگر کوئی امریکہ کا مقیم ہے ، اور اس کے ساتھ عمرو پر یہ معاملہ ہوتا ہے، تو کیا وہ یہ صدقات پاکستان میں دے سکتا ہے؟
Answer (beginning)
حج یا عمرہ میں جن غلطیوں کے سبب صدقہ واجب ہوتا ہے، ان میں حدود حرم یاکسی خاص مقام میں صدقہ دینا ضروری نہیں بلکہ کہیں بھی صدقہ دیا جا سکتا ہے۔ لہذا اگر کوئی شخص امریکہ میں مقیم ہے اور اس سے حج یا عمرہ میں ایسی غلطی سرزد ہو جائے، جس کی وجہ سے اس پر صدقہ لازم ہو جائے، تو اس صورت میں اسے اختیار ہے، چاہے تو حدود حرم میں صدقہ دے دے اور چاہے تو امریکہ پا پاکستان وغیرہ کسی اور ملک میں صدقہ دے دے۔ نوٹ: یادر ہے! یہ حکم صدقہ کے حوالے سے تھا، اور اگر حج یا عمرہ میں کوئی ایسی غلطی سرزد ہوئی، جس سے دم لازم آگیا، تو اس صورت میں حدود حرم میں ہی دم دینا لازم ہو گا، اس کے علاوہ کسی اور جگہ نہیں دے سکتے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.