Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزے کی حالت میں ناف میں تیل ڈالنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 1629-WAT
Question
دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) کیا روزے کی حالت میں ناف میں تیل ڈال سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
روزے کی حالت میں ناف میں تیل ڈال سکتے ہیں، اس کی وجہ سے روزے پر کچھ اثر نہیں پڑے گا کہ ناف میں کوئی منفذ ( ناک اور منہ کی طرح کا بڑا سوراخ ) نہیں ہے کہ جس کے ذریعے تیل جوف میں چلا جائے۔ ہاں مسامات ( جسم کے سوئی کی نوک کے برابر ، باریک باریک سوراخ جن کے ذریعے پسینہ نکلتا ہے) کے ذریعے تیل اندر جائے گا اور مسامات کے ذریعے تیل وغیرہ کوئی چیز اندر جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوتا۔ فتاوی ہندیہ میں ہے ” و ماید خل من مسام البدن من الدهن لا يفطر هكذا في شرح المجمع ترجمہ : بدن کے مسامات کے ذریعے تیل بدن میں داخل ہو تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا، یو نہی شرح المجمع میں ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.