Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا انبیائے کرام سب انسان اور مرد ہی تھے؟

Fatwa no.
1628-WAT
Issued
20 شوال المکرم 1444ھ / 11 مئی 2023 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس بات کے بارے میں کہ دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار کم و بیش انبیاء کرام آئے، کیا سارے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام ہمارے جیسے انسان تھے یا کوئی اور انسان تھے جو ہماری طرح انسان نہیں ہیں ، بلکہ کوئی اور انسانی مخلوق ہیں ؟

Answer (beginning)

تمام انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام انسان اور مرد ہی ہوئے ہیں، عورت یا غیر انسان، مثلاً جنات وغیرہ میں سے کوئی نبی نہیں ہوا۔ اور نفس بشر یعنی انسان ہونے میں وہ ہم جیسے انسان ہی تھے، ایسا نہیں ہے کہ انسان کی بھی کوئی اور قسم پائی جاتی ہو، بلکہ آج کے انسان اور پہلے کے انسان ایک جیسے ہی تھے یعنی جسم کے اعضاء جیسے آج کے انسان کے ہیں، پہلے کے انسان کے بھی ایسے ہی تھے ، ہاں قد اور رنگت وغیرہ کے لحاظ سے فرق ہوا ہے ، جیسا کہ آج بھی مختلف علاقوں میں بسنے والوں کے رنگ اور قد مختلف ہوتے ہیں، مگر اس سے نفس انسان ہونے میں کوئی فرق نہیں آتا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.