Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کاکروچ یاکھٹمل کپڑوں میں مرجائے توکیاحکم ہے ؟
- Fatwa no.
- 1623-WAT
Question
(دعوت اسلامی) مسئلہ پوچھنا ہے کہ رات میں نے مشین میں کپڑے دھوئے تھے ، سب سے آخر میں دیکھا کہ ایک کپڑے میں مرا ہوا کا کر وچ یا کھٹمل تھا، سوال یہ ہے کہ سب کپڑے پاک ہیں یانا پاک؟
Answer (beginning)
فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق جن جانوروں میں بہتا خون نہیں ہوتا، وہ جانور پانی یاکسی اور چیز میں گر جائیں یا گر کر مر جائیں تو وہ پانی یا وہ چیز ناپاک نہیں ہوتی، اور کا کروچ و کٹل میں بہتا خون نہیں ہوتا، لہذا پوچھی گئی صورت میں کاکروچ یا کھٹمل واشنگ مشین میں گرنے یا کپڑوں کے ساتھ دھلنے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔ جن جانوروں میں بہتا خون نہیں ہوتا، ان کے مرنے سے پانی ناپاک نہیں ہوتا جیسا کہ فتاوی عالمگیری، بدائع الصنائع وغیرہ میں مذکور ہے : ” والنظم للاول“ موت ماليس له نفس سائلة في الماء لا ينجسه كالبق والذباب والزنابير والعقارب ونحوها یعنی پانی اس جاندار کی موت سے نجس نہیں ہوتا، جس میں بہتا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.