Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فرضوں کی پہلی رکعت میں سورہ ناس پڑھ لی تو دوسری رکعت میں کیا پڑھیں؟

Fatwa no.
1619-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر فرض نماز کی امامت کروارہے ہوں اور پہلی رکعت میں سورۃ الناس مکمل پڑھ لی، تو دوسری رکعت میں کیا کریں، کیا پچھلی سورت پڑھ سکتے ہیں ؟ امام کا حکم بھی بتادیجیے اور اکیلے شخص کا بھی ؟

Answer (beginning)

امام و منفر د دونوں کے لیے یہی حکم ہے کہ قرآنِ پاک کو خلاف ترتیب پڑھنا مکروہ تحریمی، ناجائز و گناہ ہے، البتہ اگر کسی نے فرضوں کی پہلی رکعت میں سورۃ الناس مکمل پڑھ لی ، تو دوسری رکعت میں بھی اسی کو پڑھ لے کہ فرائض میں ایک سورت کا دونوں رکعتوں میں تکرار زیادہ سے زیادہ مکروہ تنزیہی و نا پسندیدہ ہے، جو کہ گناہ نہیں لیکن خلاف ترتیب پڑھنا گناہ ہے، لہذا پچھلی سورت پڑھنے کی اجازت نہیں، اسی سورت کو دوبارہ پڑھ لے۔ در مختار میں ہے " لا بأس أن يقر أسورة ويعيدها في الثانية " ترجمہ: پہلی رکعت میں جو سورت پڑھی ، دوسری میں اس کا اعادہ کرنے میں حرج نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.