Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
داوداورسعد نام رکھنے کا حکم
- Fatwa no.
- 1611-WAT
Question
آپ بیٹے کا نام رکھنے کے لئے کوئی اچھا سا نام بتادیں، ہم نے تو داؤد اور سعد نام سوچا ہے ، آپ کے ذہن میں اگر اس سے اچھا کوئی نام ہے تو وہ بتادیں۔
Answer (beginning)
بچے کا نام داؤد اور سعد رکھنا جائز اور مستحب ہے کہ ان دونوں ناموں میں سے ایک نام جلیل القدر نبی مرسل حضرت داؤد علی نبینا وعلیہ الصلاۃ والسلام کا ہے اور دوسرا نام عظیم صحابی رسول صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم ، حضرت سعد بن ابی کا وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہے اور حدیث مبارک میں انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام اور نیک لوگوں کے ناموں پر نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ البتہ ! بچے کے نام میں بہتر یہ ہے کہ اولاً صرف محمد یا احمد نام رکھا جائے کہ حدیثوں میں اس نام کی بہت برکات بیان ہوئی ہیں اور یہ برکات تنہا محمد یا احمد نام رکھنے کی ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.