Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عورت کا بھول کر اعتکاف سے اٹھنے پر حکم؟
- Fatwa no.
- 1603-WAT
Question
دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ میں 26 رمضان المبارک کو آن لائن محفل ذکر و نعت میں شامل تھی، مجھے یاد نہیں رہا اور میں اپنی بہن کو بلانے کے لیے مسجد بیت سے نکل گئی، جب صحن میں پہنچی تو یاد آیا اور وہاں سے ہی واپس مسجد بیت میں آگئی ، تو کیا اس صورت میں میرا اعتکاف ٹوٹ گیا؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں آپ کا اعتکاف ٹوٹ گیا کہ بلاعذر مسجد بیت سے نکلنے پر اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے، خواہ بھول کر نکلیں۔ اب آپ پر اس ایک دن کے اعتکاف کی قضا لازم ہے۔ بہار شریعت میں ہے " اعتکاف واجب میں معتکف کو مسجد سے بغیر عذر نکلنا حرام ہے، اگر نکلا تو اعتکاف جاتارہا اگر چہ بھول کر نکلا ہو۔ یو ہیں اعتکاف سنت بھی بغیر عذر کے نکلنے سے جاتا رہتا ہے۔ یو ہیں عورت نے مسجد بیت میں اعتکاف 66 واجب یا مسنون کیا تو بغیر عذر کے وہاں سے نہیں نکل سکتی، اگر وہاں سے نکلی اگر چہ گھر میں ہی رہی اعتکاف جاتارہا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.