Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

صرف ایک پاؤں باہر نکالنے سے اعتکاف ٹوٹ جائیگا؟

Fatwa no.
1600-WAT

Question

دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) مسجد بیت سے ایک قدم بھی باہر نکالیں گے ، غلطی یا بے خیالی سے تو کیا اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟

Answer (beginning)

صرف ایک پاؤں مسجد سے نکالا، خواہ قصد آیا بے خیالی میں اعتکاف نہیں ٹوٹے گا، مسجد سے نکلنا اس وقت کہا جائے گاجب کہ پاوں مسجد سے اس طرح باہر ہو جائیں کہ اسے عرفامسجد سے نکالنا کہا جاسکے۔ چنانچہ سیدی امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دام ظلہ اپنی مشہور زمانہ کتاب " فیضان رمضان " میں لکھتے ہیں : مسجد سے نکلنا اُس وقت کہا جائے گا جب کہ پاؤں مسجد سے اس طرح باہر ہو جائیں کہ اسے عرفا مسجد سے نکلنا کہا جا سکے ۔ “ ( فیضانِ رمضان، اعتکاف توڑنے والی چیزوں کابیان،ص267، مطبوعه مكتبة المدينه) مزید فیضان سنت میں ہے " صرف ایک پاؤں مسجد سے باہر نکالا تو کوئی حرج نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.