Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امام سے پہلے رکوع و سجود میں جانا کیسا ؟
- Fatwa no.
- 1574-WAT
Question
(دعوت اسلامی) امام سے پہلے رکوع و سجود میں جانا کیسا ہے ؟
Answer (beginning)
امام سے پہلے رکوع و سجود و غیر دار کان ادا کرنا جائز نہیں۔ کیونکہ فرائض و واجبات میں امام کی متابعت (یعنی پیروی) عمومی طور پر واجب ہوتی ہے۔ لہذا اس سے پہلے رکوع یا سجدہ کرنا گناہ ہے۔ پھر اگر مقتدی نے امام سے پہلے رکوع یا سجدہ کر لیا مگر سر اٹھانے سے پہلے امام بھی رکوع یا سجدے میں آگیا تو نماز درست ہو جائے گئی۔ البتہ اگر امام کے اس رکوع یا سجدے میں پہنچنے سے پہلے ہی سر اٹھا لیا اور بعد میں وہ رکوع یا سجدہ دوبارہ بھی نہیں کیا تو اس صورت میں نماز ہی باطل ہو جائے گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.