Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وتر کی جماعت کی تیسری رکعت میں بلند آوازسے قراءت کرنا
- Fatwa no.
- 1571-WAT
Question
(دعوت اسلامی) و ترکی جماعت میں تیسری رکعت میں مکمل قراءت کرنا ( سورۃ الفاتحہ کے ساتھ ، سورت بھی ملانا) اور وہ بھی بلند آواز سے پڑھنا، کیسا ہے؟
Answer (beginning)
حکم شرعی یہ ہے کہ فرض کی پہلی دونوں رکعتوں میں اور سنت و نوافل اور وتر کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے ساتھ سورت ملانا واجب ہے اور جب وتر کی نماز باجماعت ادا کی جارہی ہے ، تو اس میں قراءت بلند آواز سے کرنا بھی واجب ہے۔ لہذ اوتر کی تیسری رکعت میں مکمل قراءت بلند آواز سے کرنا بھی شرعاً واجب ہے۔ بہار شریعت میں ہے " فجر و مغرب و عشا کی دو پہلی میں اور جمعہ و عیدین و تراویح اور وتر رمضان کی سب میں امام پر جہر واجب ہے اور مغرب کی تیسری اور عشا کی تیسری چوتھی یا ظہر و عصر کی تمام رکعتوں میں آہستہ پڑھنا واجب ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.