Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

معتکف کو کھانے کے وضو کے لیے وضو خانہ جانا کیسا؟

Fatwa no.
1570-WAT
Issued
19 رمضان المبارک 1444ھ / 10 اپریل 2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا آخری عشرے کے اعتکاف میں کوئی شخص کھانے کا وضو کرنے کے لیے یا اسی طرح کسی کام کے لیے وضو خانے جا سکتا ہے؟

Answer (beginning)

عموما مسجد کے وضو خانے فنائے مسجد میں ہوتے ہیں اور وہاں جانے کے لئے خارج مسجد میں نہیں جانا پڑتا، ایسی صورت میں بلا ضرورت شرعی فنائے مسجد میں جانے سے معتکف کا اعتکاف نہیں ٹوٹتا، لہذا اگر یہی صورت ہو تو معتکف وہاں کھانے کا وضو کرنے یا بغیر ضرورت بھی کسی کام کے لیے جا سکتا ہے، اس کا اعتکاف نہیں ٹوٹے گا، البتہ اگر وضو خانے خارج مسجد میں ہوں یا وہاں جانے کے لئے خارج مسجد سے ہو کر جانا پڑتا ہے ، تو بغیر ضرورت شرعی وہاں جانے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا، اور کھانے کا وضو کرنے کے لیے جاناضرورت شرعی کے تحت داخل نہیں ہے،اس کے لیے مسجد کے اندر ہی کسی چھوٹے برتن وغیرہ میں ہاتھ دھوئے جاسکتے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.