Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
احرام کی حالت میں ٹوپی پہننے سے دم لازم ہوگا؟
- Fatwa no.
- 1554-WAT
Question
(دعوت اسلامی) ایک شخص نے احرام کی چادریں پہننے کے بعد دور کعت نفل ادا کیے اور پھر بھولے سے ٹوپی اتارے بغیر ہی احترام کی نیت کرلی اور تین بار تلبیہ پڑھا، تیسری بار تلبیہ پڑھتے ہوئے اسے یاد آ گیا تو اس نے فور اٹوپی اتار دی۔ اس پر دم یا صدقہ کیا حکم شرعی ہو گا؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں ظاہر یہ ہے کہ حالت احرام میں ٹوپی پہننے سے اس شخص کا چو تھائی سے زیادہ سر چھپ گیا تھا اور اس نے چار پہر یعنی بارہ گھنٹے سے کم وقت تک ٹوپی پہنے رکھی۔ اگر یہی صورت ہے تو اس شخص پر ایک صدقہ فطر لازم ہو گا۔ بہار شریعت میں ہے : ”مرد یا عورت نے مونھ کی نکلی ساری یا چہارم چھپائی یا مرد نے پورا یا چہارم سر چھپایا تو چار پہر یاز یادہ لگاتار چھپانے میں دم ہے اور کم میں صدقہ اور چہارم سے کم کو چار پہر تک چھپا یا تو صدقہ ہے اور چار پہر سے کم میں کفارہ نہیں مگر گناہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.