Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روز قیامت سنتوں اورنوافل سے فرض کی کمی پوری ہوگی
- Fatwa no.
- 1560-WAT
- Issued
- 26 رمضان المبارک 1444ھ / 17 اپریل 2023ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نوافل کے فضائل میں یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اس سے فرائض میں ہونے والی کمی پوری ہو جاتی ہے تو کیا سنت مؤکدہ نمازیں ان نوافل میں شامل ہیں جن سے فرض کی کمی پوری ہوتی ہے؟
Answer (beginning)
قیامت والے دن فرائض میں ہونے والی کمی کو نوافل، سنت مؤکدہ اور غیر مؤکدہ سے پورا کیا جائے گا کہ سنت بھی اصل میں نفل نماز ہی ہے۔ نیز یہ یادر ہے کہ نوافل سے کمی پوری ہونے سے مراد یہ ہے کہ فرض نماز ادا کرنے میں اگر کوئی کمی رہ گئی تو اس کمی کو نفل سے پورا کیا جائے گا۔ یہ مراد نہیں ہے کہ جس نے فرض نماز چھوڑی ہو گی اور نفل ادا کیے ہوں گے تو اس کے نفل کو فرض بنادیا جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.