Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قرآن پاک یاد کرکے بھلا دینے کی کیا وعید ہے ؟

Answered by
محمد عرفان مدنی عطاری
Fatwa no.
1536-WAT
Issued
08 رمضان المبارک 1444ھ /30 مارچ 2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کوئی قرآن پاک یاد کر کے بھول جائے تو اس کی کیا و عید ہے ؟

Answer (beginning)

قرآن پاک حفظ کر کے بھلا دینے والوں کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے ثواب مجھ پر پیش کیے گئے یہاں تک کہ تینکا کہ آدمی جسے مسجد سے نکالتا ہے اور میری امت کے گناہ میرے حضور پیش کیے گئے تو میں نے اس سے بڑا گناہ نہیں دیکھا کہ آدمی کو قرآن کی ایک سُورت یا آیت یاد ہو اور پھر وہ اُسے بُھلادے۔" (ترمذی، کتاب فضائل القرآن، ج 4، ص 420 ، حدیث : 2925 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے قرآنِ پاک پڑھ کر یاد کیا اور پھر اس کو بھول جائے تو قیامت کے دن اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پاس کوڑھی ہو کر آئے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.